14 اگست 2013 - 19:30
البرادعی نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ اور مصر کی عبوری حکومت کے نائب صدر محمد البرادعی مصری فوج کی طرف سے عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں۔

ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ اور مصر کی عبوری حکومت کے نائب صدر محمد البرادعی  مصری فوج کی طرف سے عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں۔ اخوان المسلمین کے ذرائع کے مطابق مصر میں اب تک 2600 سے زآئد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔  سعودی عرب کے ٹی وی چینل کے مطابق قاہرہ میدان جنگ بن گيا ہے قاہرہ کو میدان جنگ بنانے کے لئے سعودی عرب نے مصری فوج کو 8 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی۔ اخوان المسلمین کی حکومت کو برطرف کرنے میں سعودی عرب نے کلیدی کردار ادا کیا اور مرسی کی برطرفی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ادھر متحدہ عرب امارات نے مصری فوج کے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری حکومت کی ذمہ داریوں کو ہم درک کرتے ہیں۔

.......

/169